جب سے یسوع کو پایا تو دل نے کہا
ارنسٹ مل
گیت
مطالعات: 128
پسند: 0
جب سے یسوع کو پایا تو دل نے کہا
تو ہے بیٹا رب کا اور شافی سب کا
تو ہے سچی صدا ، ہر دکھ کی دوا
تو ہی امبر کی راہ ، تو ہی زندہ خدا
تو ہی انساں بنا، تو ہی سولی چڑھا
۱
جب سے یسوع کو پایا تو دل نے کہا
تجھ میں جھوٹ نہیں کوئی کھوٹ نہیں
تجھ میں قدرت کاروح، تجھ میں خرد کا روح
توہی روح کا مسح ، آسمانی فسح
تو ہی میری شفا، تو ہی میری جزا
۲
جب سے یسوع کو پایا تو دل نے کہا
تو ہی پیار میرا اور یار میرا
تو ہی گیتوں میں اور سانسوں میں
تو ہی تانوں میں ، پیمانوں میں
تو ہی میری زندگی تو ہی میری روشنی
واپس جائیں