راستی کے پھلوں سے بھرتے رہیں
ارنسٹ مل
گیت
مطالعات: 114
پسند: 0
راستی کے پھلوں سے بھرتے رہیں
مانند چراغوں کی جلتے رہیں
ویسا ہی رکھیں مزاج، جیسا مسیح یسوع کا
۱
زندہ رہنا مسیح اور مرنا نفع
سچی محبت ہے یہ اور پوری وفا
ویسا ہی رکھیں مزاج ، جیسا مسیح یسوع کا
۲
یسوع کی انجیل کے آؤ بنیں ہم گواہ
یسوع خداوند بھی ہے اور وہی خدا
ویسا ہی رکھیں مزاج، جیسا مسیح یسوع کا
۳
یسوع کی تعریف ہو، اس کی ہو حمد سدا
پاپوں کا جس نے میرے ، سولی پہ فدیہ دیا
ویسا ہی رکھیں مزاج، جیسا مسیح یسوع کا
واپس جائیں