اس کی نجات کی تڑپ اُس کا دھیان ہے
ارنسٹ مل
گیت
مطالعات: 111
پسند: 0
اس کی نجات کی تڑپ اُس کا دھیان ہے
زندہ خدا کے بیٹے مسیح پر ایمان ہے
۱
فرزند بن کے اُس کی کروں رات دن ثنا
وہ ہی میری زمین میرا آسمان ہے
۲
اب میری زندگی ہے مسیحا کے نام سے
اس کے لہو سے ملتا عجب اطمینان ہے
۳
ملؔ کی نہ بات چھیڑ، مسیحا کی بات کر
یسوع ہی ہر مسیحی کی قوت ہے جان ہے
واپس جائیں