یارو جلال یسوع مسیحا نہ پوچھئے
ارنسٹ مل
غزلیات
مطالعات: 127
پسند: 0
یارو جلال یسوع مسیحا نہ پوچھئے
تابانیٔ خدائے یہوواہ نہ پوچھئے
۱
کیسے کروں بیان خداوند کی مہر کا
اس کی صلیب اس کا کفارہ نہ پوچھئے
۲
خوشیوں سے دل اچھلتا ہے پڑھ کر کلام کو
روح القدس ہے کیسا سہارا نہ پوچھئے
۳
ہر روز سوچتا ہوں مسیحا جب آئے گا
کیا ہوگا ملؔ کا حال خدارا نہ پوچھئے
واپس جائیں