یسوع نام میں ہم نے پایا
ارنسٹ مل
گیت
مطالعات: 122
پسند: 0
یسوع نام میں ہم نے پایا
پیارا پیارا نام
یسوع نام میں ہم نے پایا
میٹھا میٹھا نام
۱
اندھے آئیں ، آنکھیں پائیں
دکھیارے بھی کہتے جائیں
یسوع نام میں ہم نے پایا
قدرت والا نام
۲
پیاسے آئیں ، پیتے جائیں
ابدی جیون ، آج ہی پائیں
یسوع نام میں ہم نے پایا
دینے والا نام
۳
آنکھیں یسوع پر لگائیں
ہالیلویاہ گاتے جائیں
یسوع نام میں ہم نے پایا
سندر سندر نام
واپس جائیں