اس سیکشن پر کام جاری ہے جس میں 5000 سے زائد تمثیلات شامل کی جائیں گی۔
| تمثیلوں کا خزانہ
نیویگیشن مینو
ہوم پیج
زمرہ جات

خُدا

خدا کے وجود پر انگریزی مسیحی ڈرامہ فلم ’’God's Not Dead‘‘

2 23 Jun, 2026
۲۰۱۴ء میں امریکہ سے ایک انگریزی مسیحی ڈرامہ فلم ریلیز ہوئی تھی جس کا نام تھا ’’ God’s Not Dead ‘‘ ۔ اِس فلم نے منظرِ عام پر آتے ہی ایک طرف تو خُدا کے وجود کا انکار کرنے والوں کو بُری طرح پچھاڑ کے رکھ دیا اور دوسری طرف ایمانداروں کے لئے دفاعِ ایمان کے حوالے سے سوچنے سمجھنے کی نئی جہتیں بھی متعارف کرائیں ۔ اِس فلم میں ہوتا یوں ہے کہ جوش وہیٹن ؔ (Josh Wheaton) نامی ایک مسیحی اسٹوڈنٹ کا اپنے ایک ملحد فلسفی پروفیسر جیفری ریڈیسنؔ (Jeffrey Radisson) کے ساتھ اُس وقت ایک تنازعہ شروع ہو جاتا ہے جب وہ بھری کلاس میں سب کے سامنے خُدا کو ایک من گھڑت اور افسانوی کردار کہہ کر کلاس کے سارے طلبا و طالبات سے کہتا ہے کہ وہ سب ایک ایک کاغذ پر بڑے بڑے حروف میں لکھیں ’’God is dead‘‘ اور پھر اُس کاغذ پر اپنا اپنا نام لکھ کر اُسے جمع کرائیں تب ہی وہ اُنہیں امتحان میں پاس کرے گا۔ جوشؔ اپنی جماعت کا واحد اسٹوڈنٹ ہے جو یہ لکھنے سے انکار کر دیتا ہے۔ جرح کرنے پر بھی جب جوشؔ اپنے استاد کے ساتھ اتفاق نہیں کرتا تو اُستاد اُسے اِس موضوع پر پوری کلاس کے سامنے مناظرہ کرنے کی دعوت دے دیتا ہے جس کا فیصلہ پوری کلاس کرے گی کہ کون جیتا اور کون ہارا۔ پہلے دو مناظروں میں پروفیسر جوشؔ کے سارے دلائل کو اُڑا کے رکھ دیتا ہے۔ جوشؔ کی ہار واضح طو رپر دیکھتے ہوئے ، کہ اب اُس کا تعلیمی کیرئیر تباہ ہو جائے گا، اُس کی گرل فرینڈ کیراؔ (Kara) اُسے چھوڑ جاتی ہے۔ تیسرے اور حتمی مناظرے میں ، جوشؔ جب اپنے پروفیسرسے یہ سوال پوچھتا ہے کہ ’’آپ خُدا سے اتنی نفرت کیوں کرتے ہیں؟‘‘ تو پروفیسر غصے سے لال پیلا ہو کر اُسے بتانے لگتا ہے کہ کس طرح اپنی ماں کی ناگہاں موت کے درد ناک مناظر دیکھ کراُسے خُدا سے نفرت ہو گئی تھی۔ تب جوشؔ اُس سے پوچھتا ہے کہ اگر خُدا کا کوئی وجود ہی نہیں تو آپ نفرت کس سے کر رہے ہیں؟ اِس بات کا پروفیسر کے پاس کوئی جواب نہیں ہوتا۔ پروفیسر کو آئیں بائیں شائیں کرتا دیکھ کر ایک چائینز اسٹوڈنٹ اپنی جگہ سے اُٹھ کر نعرہ لگا دیتا ہے ، ’’God’s Not Dead‘‘۔ اِس کے بعد اَوربھی کئی اسٹوڈنٹس کھڑے ہو کر یہی نعرہ دہرانے لگتے ہیں کہ ’’God’s Not Dead‘‘ جس پر پروفیسر جھنجھلا اُٹھتا ہے اور پھر ہارے ہوئے انداز میں کلاس روم سے باہر چلا جاتا ہے۔ اِس کے بعد اِس فلم کے تین اَور سیکوئیل بھی آئے اور ابھی ۲۰۲۴ کے ماہِ ستمبر میں اِس کا پانچواںسیکوئیل بھی ریلیز ہو چکا ہے اور یہ سارے سیکوئلز بھی مَیں نے دیکھ رکھے ہیں۔ آپ بھی ضرور دیکھئے گا کیونکہ اُن سے بھی آپ کو اِس حوالے سے بہت کچھ سیکھنے کو ملے گا۔