اس سیکشن پر کام جاری ہے جس میں 5000 سے زائد تمثیلات شامل کی جائیں گی۔
| تمثیلوں کا خزانہ
نیویگیشن مینو
ہوم پیج
زمرہ جات

انسان، خُدا، روح القدس

ڈاکٹر مائلس منرو، انسان اور روح القدس

6 02 Jun, 2026
امریکی شہر بہاماس(Bahamas) میں ، جہاں مَیں رہتا ہوں، ہم ایک ایسے علاقے میں رہائش پذیر ہیں جسے ’’سمندری طوفانوں کا علاقہ‘‘ کہا جاتا ہے۔ وقتاًفوقتاً، ہمیں قدرت کی اِس بے قابو قوت کا سامنا کرنا پڑتا ہے کیونکہ عناصر کا یہ اِرتکاز ہمیں ہماری کمزوری اور بے بسی کی یاد دلاتا رہتا ہے۔ سال ۲۰۰۴ کے سمندری طوفانوں کے دوران، جب جین (Gene) اور فرانسس (Francis) نامی ہولناک طوفان یکے بعد دیگرے ہمارے اِس جزائر کے سلسلے سے گزرے، تو مجھے یاد ہے کہ مَیں کتنا بے بس محسوس کر رہا تھا۔ میری بیوی اور مَیں نے اپنی پوری تیاریاں مکمل کر لیں اور پھر کیٹیگری ۴ اور ۵ کے اِن طوفانوں کی طویل عرصے سے متوقع آمد کا اِنتظار کرنے لگے۔ اِن طوفانوں میں سے ایک کے دوران، ہوائیں کسی عفریت کی طرح ہم پر مسلط ہو گئیں اور اُن کی شدت اِس قدر زیادہ تھی کہ مضبوطی سے بند کھڑکیاں تک ہلنے لگیں۔ اچانک، بجلی چلی گئی اور ہم اندھیرے میں بیٹھے رہ گئے۔ مَیں نے ٹارچ اٹھائی اور کمرے کا بغور جائزہ لیا۔ پھر مَیں نے گھپ اندھیرگھر کا چکر لگایا اور ہر چیز کو چیک کیا تاکہ اِس بات کو یقینی بنا سکوں کہ کھڑکیوں کے تختے مضبوطی سے جڑے ہوئے ہیں یا نہیں ۔ جب مَیں ٹارچ کی روشنی میں کمروں کا معائنہ کر رہا تھا، تو میری نظر ان بہت سی چیزوں پر پڑی جنہیں ہم نے جمع کر رکھا تھا اور جو ہمارے لیے بہت اہم بن چکی تھیں، لیکن اِس وقت وہ بالکل بیکار تھیں جیسے بڑی اسکرین والا ٹیلی ویژن، وی سی آر، سی ڈی پلیئرز، ایئر کنڈیشنرز، کمپیوٹرز، پرنٹرز اور دیگر جدید ٹیکنالوجی کے وہ تمام آلات جو ہم نے بڑے چاؤ سے خریدے تھے۔ مَیں کچھ دیر اندھیرے میں وہاں کھڑا رہا اور اُس تمام طاقت، مخفی صلاحیت، فوائد، لُطف اور اچھوتے افعال کے بارے میں سوچنے لگا جو اِن اشیاء میں سے ہر ایک کے اندر قید ہو کر رہ گئے تھے، اور جو اُس وقت میرے لیے بالکل بے کار اور ناکارہ تھے۔ وہ چیزیں موجود تو تھیں، لیکن میری موجودہ صورتِ حال اور زندگی میں کوئی حصہ نہیں ڈال سکتی تھیں۔ یہ سب چیزیں اپنی جداگانہ ممکنہ صلاحیتوں سے لبالب بھرے ہوئی تھیں ، لیکن اب وہ ہمارے لئے کسی کام کی نہیں تھیں۔ کیوں؟ کیونکہ وہ اپنے سرچشمے یعنی بجلی کی سپلائی سے کٹ چکی تھیں۔ تب مَیں نے وہاں بنی نوع انسان کی ایک حقیقی تصویر دیکھی یعنی ایک ایسی طاقتور مخلوق جو الٰہی مخفی صلاحیتوں، نعمتوں، قابلیتوں، اچھوتی اہلیتوں ، تخلیقی صلاحیتوں، ذہانت اور پیداواری صلاحیت سے بھرپور ہے، لیکن وہ خود اپنی بجلی کی سپلائی (طاقت کے سرچشمے) سے کٹ چکی ہے۔ اب، وہ اِس زمین پر اپنے مقررہ اِختیار اور مقام سے بہت نیچے گر کر زندگی گزار رہا ہے، اور اپنے سرچشمے اور خود اپنی ذات دونوں کی جہالت کا شکار بنا ہُوا ہے۔ مقصد اور طاقت کے اپنے سرچشمے سے محروم ہو جانے کے باعث بے شمار منفی نتائج سامنے آئے ہیں کیونکہ اِس کے نتیجے میں ناگزیر طور پر الجھن اور ذہنی اِنتشار پیدا ہونا ہی تھا۔ جب سے آدمؔ نے اپنے سرچشمے سے آزادی کا اِعلان کیا ہے، تب سے ان گنت نسلیں مندرجہ ذیل سوالات پوچھتی آئی ہیں، • مَیں کون ہوں؟ • مَیں کہاں سے آیا ہوں؟ • مَیں یہاں کیوں ہوں؟ • مَیں کیا کرنے کی قابلیت رکھتا ہوں؟ • مَیں کہاں جا رہا ہوں؟ یہ پانچ سوالات اِنسانی جدوجہد کے جوہر کا اِحاطہ کرتے ہیں اور یہی وہ سوالات ہیں جنہیں مَیں نے گزشتہ برسوں کے دوران اِنسانی دِل کے سوالات کا نام دیا ہے۔ یہ سوالات ہر اُس کام کو قابو میں رکھتے ہیں جو ایک اِنسان انجام دیتا ہے اور یہی اِنسانی طرزِ عمل کے پیچھے اصل محرک بنتے ہیں۔ ہماری تمام سماجی، معاشی، رُوحانی اور باہمی تعلقات کی سرگرمیاں اِنہی سوالات کے جوابات کی جستجو سے جنم لیتی ہیں۔ جب تک اِن کے تسلی بخش جوابات نہیں مل جاتے، تب تک ہمیں کوئی شخصی تسکین حاصل نہیں ہو سکتی، اور زندگی کا کوئی معنی نہیں رہے گا۔ یہ سوالات اِنسانی تجربے کی پانچ سب سے اہم ترین دریافتوں پر بات کرتے ہیں: یعنی پہچان (Identity)، وراثت (Heritage)، مقصد (Purpose)، مخفی صلاحیت (Potential) اور تقدیر (Destiny)۔ یہی قیادت کی جدوجہد کا اصل مرکز و محور ہیں، اور جب اِن کے جواب مل جاتے ہیں، تو یہیں سے حقیقی قیادت جنم لیتی ہے۔ اِنسان نے کیا کھویا؟ طوفان کے دوران، جب مَیں نے اپنے ڈیسک پر موجود کمپیوٹر کو دیکھا، تو مَیں نے جائزہ لیا کہ اِس کا پلگ ہنوز دیوار کی ساکٹ میں لگا ہوا تھا اور اِس کا جسمانی ڈھانچہ (کیسنگ) اور اِس کے تمام کل پرزے اب بھی صحیح سالم اور موجود تھے۔ مَیں اِس بات کو بھی پورے یقین کے ساتھ جانتا تھا کہ ہارڈ ویئر اور سافٹ ویئر اب بھی بالکل صحیح سلامت تھے۔ مگر صرف ایک ہی چیز غائب تھی جس نے اِس کے کام کرنے اور چلنے کی راہ میں رکاوٹ پیدا کی تھی، اور وہ تھی سرچشمے سے بہنے والی بجلی کی برقی رَو۔ صنعتکار نے کمپیوٹر کے بارے میں جو کچھ بھی وعدہ کیا تھا کہ اب بھی وہ سب کچھ کر سکتا ہے، مگر وہ سب کچھ بجلی نہ ہونے کی وجہ سے پورا ہونے یا تجربے میں آنے کے قابل نہیں رہا تھا۔ اِنسان کو خُدا کے ساتھ جڑے رہ کر کام کرنے کے لیے پیدا کیا گیا تھا۔ وہ صرف اِسی تعلق کے ذریعے ہی اپنی حقیقی مخفی صلاحیت کو پایۂ تکمیل تک پہنچا سکتا اور اپنی مکمل گنجائش کو اوجِ کمال پر لے جا سکتا تھا۔ ایک مؤثر اور کامیاب زندگی گزارنے کی کلید اِنسان کے باطن میں سکونت پذیر خُدا کی رُوح تھی جسے روح القدس کہا جاتا ہے۔ اِس لیے، روح القدس ہی حقیقی قیادت کی اصل کلید ہے۔ یہ رُوح ہر اِنسان کے وجود کا سب سے اہم ترین جزو ہے کیونکہ یہی ہمارے لیے اپنی حقیقی پہچان، خود شناسی، عزتِ نفس، اہمیت، خود توقیری اور تقدیر کو دوبارہ دریافت کرنے کی واحد اُمید ہے۔