Fakhta logo
فاختہ بائبل اسٹڈی ٹولز
جلد متوقع مشمولات

ترا مسکرانا کمال تھا

ونسینٹ پیس عصیم غزلیات مطالعات: 152 پسند: 0

ترا مسکرانا کمال تھا
یہی ایک ترا کمال تھا
۔۔۔
وہ تھا مشغلہ یا تھی دل لگی
وہ ستانا تیرا کمال تھا
۔۔۔
مرا رونا تھا تری اک ہنسی
ترا چٹکی بھرنا کمال تھا
۔۔۔
شبِ ہجر تھی غمِ عشق تھا
وہ تڑپ کے جلنا کمال تھا
۔۔۔
نہ اُتارا گردشِ وقت نے
ترا قرضِ حسنہ کمال تھا
۔۔۔
وہ جو راہِ عشق میں مر گیا
وہ کہ زندہ شہ با کمال تھا
۔۔۔
تھی عصیمؔ لب پہ جو کپکپی
کوئی رازِ خفتہ کمال تھا
واپس جائیں

Please mark your visit by following our Facebook Page
اگر آپ بھی اپنی نگارشات فاختہ ڈاٹ آرگ پر شائع کرانا چاہتے ہیں تو۔۔۔ خوش آمدید