Fakhta logo
فاختہ بائبل اسٹڈی ٹولز
جلد متوقع مشمولات

منتظر

ونسینٹ پیس عصیم نظمیں مطالعات: 135 پسند: 0

شام بھیگنے لگی، درد جاگنے لگا
چشمِ منتظر سے اشک۔۔۔
دھیرے دھیرے خوف سے
لرز کر بہنے لگے ۔۔۔
کیسا انتظار ہے ۔۔۔
کس کا انتظار ہے ۔۔۔؟
سانس کی ڈوری تو اب
کتنی بے مہار ہے
زیست بے قرار ہے
ہر جگہ پکار کر ۔۔۔
تھک گیا ہے ہار کر
من ہے کتنا بانورا
مقبروں کے آس پاس ۔۔۔
اب بھی ہے یہ منتظر
واپس جائیں

Please mark your visit by following our Facebook Page
اگر آپ بھی اپنی نگارشات فاختہ ڈاٹ آرگ پر شائع کرانا چاہتے ہیں تو۔۔۔ خوش آمدید