اس سیکشن پر کام جاری ہے جس میں 5000 سے زائد تمثیلات شامل کی جائیں گی۔
| تمثیلوں کا خزانہ
نیویگیشن مینو
ہوم پیج
زمرہ جات

روح القدس

روح القدس کے مسح کا انجن

30 17 Jan, 2026
جرمنی کے شہر برلن میں، جب شہر ہنوز منقسم تھا، پولیس کی سب گاڑیاں چھوٹی فوکس ویگن بیٹل کے ماڈل کی تھیں۔ مگر شاہراہوں (ہائی ویز) پر باقی گاڑیاں حیرت انگیز رفتار سے چلتی تھیں، ۸۰ میل (۱۲۰ کلومیٹر ) فی گھنٹہ سے بھی زیادہ۔ یہ چھوٹی بیٹل گاڑیاں اُن برق رفتار گاڑیوں کو کیسے پکڑ سکتی تھیں؟راز کی بات یہ تھی کہ عام بیٹل انجن کی بجائے ، پولیس کی گاڑیوں میں پورشے اسپورٹس کار کے اعلیٰ کارکردگی والے انجن لگے تھے۔ بیٹل باہر سے معمولی نظر آتی تھی، لیکن اندر یہ ایک زبردست طاقتور انجن رکھتی تھی۔ہم بھی ایسے ہی ہیں۔ خدا نے ہر ایماندار کو ایک ’’نیا انجن، اپنے روح‌القدس کا انجن‘‘ دیا ہے، جو ہمیں اُس زندگی کے لیے طاقتور بناتا ہے جس کے لیے اُس نے ہمیں بنایا اور بلایا ہے۔ لیکن بہت سے مسیحی روح‌القدس کی پوری حقیقت کو نہیں جانتے ، نہ ہی یہ سمجھتے ہیں کہ روزمرہ زندگی میں اُس کا تجربہ کیسے حاصل کریں، اور اِسی سبب سے وہ ایک بامقصد، پُرفضیلت اور پُر اثر زندگی گزارنے کا ہنر جانتے ہیں۔