خُداوند یسوع مسیح کے صلیبی سفر کے چودہ مقام

Khudawand Yesu Masiha kay Saleebi Safar kay Chaudah Maqam
کیتھولک کلیسیا، ایسٹر| نعیم ہیری| عمانوئیل نذیر مانی| 11|
+
خُداوند یسوع مسیح کے صلیبی سفر کے چودہ مقام
... 
(پہلا مُقام)
رحم اُس پر ذرا بھی نہ کھایا گیا
المسیح پر ہے فتویٰ لگایا گیا
... 
(دوسرا مُقام)
دار اپنی اُٹھاتا ہے سب کے لئے
ناصری دُکھ اُٹھاتا ہے سب کے لئے
... 
(تیسرا مُقام)
دار بھاری کے نیچے ہے وہ گِر پڑا
شدتِ غم سے چلنا تھا مُشکل بڑا
... 
(چوتھا مُقام)
غمزدہ آ کے ماں راستے میں مِلی
ماں سے مِل کے بہت ہی تسلی ہوئی
... 
(پانچواں مُقام)
درد و غم سے مسیح لڑکھڑانے لگا
وقتِ مُشکل کرینی سہارا بنا
... 
(چھٹا مُقام)
پاک چہرہ ترا جب تھا پونچھا گیا
عکسِ چہرہ بھی رومال پر آ گیا
... 
(ساتواں مُقام)
دوسری مرتبہ گِر پڑا ناصری
بھاری سُولی تھی اور دُور تھی کلوری
... 
(آٹھواں مُقام)
عورتیں رو رہیں تھیں جو ہر اِک گھڑی
المسیح نے انہیں دی تسلی بڑی
... 
(نواں مُقام)
تیسری مرتبہ بھی ہے وہ گِر پڑا
آگے بڑھنا بڑا ہی تھا مُشکِل ہوا
... 
(دسواں مُقام)
اُس کی پوشاک بھی ہے اتاری گئی
پہرے داروں نے آپس میں ہے بانٹ لی
... 
(گیارہواں مُقام)
ہاتھوں پیروں میں کِیل اُس کے ٹھونکے گئے
کلوری پر لہو کے دئیے جل اُٹھے
... 
(بارہواں مُقام)
باپ کی مرضی کو پورا ہے کر گیا
دار پر سب کی خاطر مسیح مر گیا
... 
(تیرہواں مُقام)
لاش اُس کی اُتاری گئی دار سے
گود میں ماں کی رکھی گئی پیار سے
... 
(چودہواں مُقام)
قبر میں المسیح کو اُتارا گیا
جان کا فِدیہ مانؔی ہے پورا ہوا
Make Donation
Please note: The video/audio is provided just for reference purpose only to help people learn the tune. In case of any typo, wrong worshiper/poet/composer/category or any other issue in lyrics,
Projector