جی اُٹھا آج مسیح ہم کو جِلانے کے لئے
موت کے بند سے دُنیا کو چھڑانے کے لئے
۱
اگر تُو مصلوب نہ ہوتا تو مَیں مرتا تھا گناہ میں
تُو نے سب کچھ یہ کِیا میرے بچانے کے لئے
۲
تیری قدرت کا بیان میرے مسیح ہو نہیں سکتا
علم قاصر ہے تیرا راز بتانے کے لئے
۳
فقط ایمان کی ضرورت ہے یہاں ہر انسان کو
تُو تو تیار ہے ہر بات بتانے کے لئے
۴
کھیل ہے اُن کے لئے مر کے تیرا جی اُٹھنا
یہی اِک راز تھا دُنیا کو بتانے کے لئے
۵
نازؔ دُنیا کو یہ خوشخبری سُنا دے ہر دم
کہ مسیح زندہ ہے دُنیا کو بچانے کے لئے
Please note: The video/audio is provided just for reference purpose only to help people learn the tune. In case of any typo, wrong worshiper/poet/composer/category or any other issue in lyrics,
Report an Issue
Thank You!
Your report has been submitted successfully. We will fix it as soon as possible.