Mother's Day 2026 ادبی تخلیقات
← واپس
📖 گوشۂ ادب

تعاقب میں اَگر لَشکر نہیں ہے

✍️ عمانوئیل نذیر مانی غزلیات 👁 161
تعاقب میں اَگر لَشکر نہیں ہے عدُو کا پھِر تو کوئی ڈَر نہیں ہے
اَبھی رَختِ سَفر مَت باندھیے گا ابھی یہ فیصلہ بِہتَر نہیں ہے
مِرے خوابوں کی دُنیا جھُوٹ ہے سَب حَقیقت میں کوئی مَنظر نہیں ہے
مُجھے تعلیم ہے بچّوں کو دینی کوئی اِس سے بڑا زیور نہیں ہے
اَکیلا گھُومتا ہُوں دَربدر مَیں کوئی دُنیا میں اَب دِلبر نہیں ہے
مکاں ہے، چار دِیواری ہے بس اب بِنا تیرے اَے ماں یہ گھر نہیں ہے
مِرے حالات پر روتا تھا اَکثر کہاں ڈُھونڈوں وہ چشمِ تر نہیں ہے
وہ میرے دَرد کو سمجھے گا مانیؔ اگر اِنسان ہے پَتھّر نہیں ہے
← مدرز ڈے اسپیشل