Mother's Day 2026 ادبی تخلیقات
← واپس
📖 گوشۂ ادب

اپنی ماں کے نام

✍️ کنیز منظور نظمیں 👁 149
ماں تھی تو نہ ڈوبنے دیا اس کی دعاؤں نے
اب وہ نہیں تو ہوں ان دعاؤں کی پناہوں میں
۔۔۔
افسوس کبھی میں کہہ نہ سکی یہ اس کو
کیا بے فکری تھی ماں تیرے پیار کی رداؤں میں
۔۔۔
ماں کی ممتا کا، پیار کا کیا صلہ دے گا کوئی
مانندِ چڑیا لڑے سانپ سے نہ چھوڑے بچوں کو بلاؤں میں
۔۔۔
بن کے دیوار یا چھاؤں ہوتی ہے کھڑی ماں
بچانے جگر گوشوں کو زمانے کی گرم و سرد ہواؤں میں
۔۔۔
بس سراپا پیار ہی پیار ہوتی ہے ماں
چھپا ہوتا ہے پیار اس کی خفگی کی اداؤں میں
۔۔۔
بچے لاکھ خود کو بڑا جان کر چھپانا چاہیں کنیزؔ
درد کر لیتی ہے محسوس وہ خاموش صداؤں میں
← مدرز ڈے اسپیشل