Loading

زندہ ہے ابدالآباد ، یسوع میری کمک کے لئے

Zinda hai abdaal-aabaad
ایسٹر، شفا، شکرگزاری| 5|
+
زندہ ہے ابدالآباد
یسوع میری کمک کے لئے
رہتا ہے ہم دم تیار
یسوع میری کمک کے لئے
۱
چاروں طرف تھا موت کا اندھیرا
جب نہ سہارا کوئی تھا میرا
سولی پر ہوا قربان
یسوع میری کمک کے لئے
۲
میری شفا پر مہر ہوئی ہے
کیونکہ ادا بھی قیمت ہوئی ہے
کھا چکا کوڑوں کی مار
یسوع میری کمک کے لئے
۳
شیطاں پہ غلبہ پاتا رہوں گا
یسوع کے نغمے گاتا رہوں گا
ساتھ ہے ہمیشہ میرے
یسوع میری کمک کے لئے
Please note: The video/audio is provided just for reference purpose only to help people learn the tune. In case of any typo, wrong worshiper/poet/composer/category or any other issue in lyrics,
Projector