زندہ ہے اب اور زندہ رہے گا میرا منجی پیارا میرے لئے سولی پر چڑھ کر اس نے دیا کفارہ ۱
۔ مہریں لگا کر قبر پہ آئے ، اور وہاں پہ پہرے بٹھائے
قبر پہ رکھا پتھر بھارا
۲
۔ صبح سویرے مریم آئی ، خوشبو دار وہ چیزیں لائی
دیکھا آ کے عجب نظارہ
۳
۔ دیکھ کے خالی قبر کو روئی ، لاش مسیح کی لے گیا کوئی
مالی سمجھ کر اس کو پکارا
۴
۔ مردوں میں مت ڈھونڈو اس کو ، جاؤ گلیل میں دیکھو اس کو
بھائیوں سے کہنا ماجرا سارا
۵
۔ دنیا کو خوشخبری سناؤ، زندہ مسیح کے پاس لے آؤ
اب ہے ضیاؔ یہ کام ہمارا
Please note: The video/audio is provided just for reference purpose only to help people learn the tune. In case of any typo, wrong worshiper/poet/composer/category or any other issue in lyrics,
Report an Issue
Thank You!
Your report has been submitted successfully. We will fix it as soon as possible.