Loading

زیتون کے باغ میں یسوع نے سہے

Zaitoon ke baagh mein Yesu ne saha
ایسٹر، کیتھولک کلیسیا| ہوشعنا| 5|
+
زیتون کے باغ میں یسوع نے سہے
جان کنی کے دکھ اے پاپی تیرے واسطے
۱
زیتون کے باغ میں مانگی یہ دعا ہے
اے خدا گر ہو سکے یہ دکھ مجھ سے ہٹا
۲
زیتون کے باغ میں یسوع کے چیلے
سو رہے تھے ساتھ اُس کے جاگ نہ سکے
۳
زیتون کے باغ میں یسوع نے کہا
اے پدر میری نہیں پر تیری ہو رضا
۴
زیتون کے باغ میں فرشتے آئے
پیارے منجی کو تسلی دینے کے لیے
۵
زیتون کے باغ میں یہودہ پہنچا
ظالموں کے ہاتھ یسوع کو پکڑوا دیا
۶
زیتون کے باغ میں یسوع نے پوچھا
اے میاں تو کاہے کو یہاں آیا بتا
۷
زیتون کے باغ میں شاگرد نے کھینچا
تیغ کو اور کان نوکر کا اُڑا دیا
۸
زیتون کے باغ میں یسوع نے کہا
تیغ جو کھینچے برباد تیغ سے ہو
۹
زیتون کے باغ میں چیلے ہائے سارے
چھوڑ کے پیارے منجی کو دور سب بھاگے
۱۰
زیتون کے باغ میں پورا یوں ہوا
انبیاء نے جو کتاب پاک میں لکھا
۱۱
زیتون کے باغ سے یسوع تب چلا
جان دینے میرے لیے تیار ہو گیا
Please note: The video/audio is provided just for reference purpose only to help people learn the tune. In case of any typo, wrong worshiper/poet/composer/category or any other issue in lyrics,
Projector