یسوع موت پہ غالب آیا مہریں ٹوٹ گئیں ہمیں مر کے اس نے بچایا مہریں ٹوٹ گئیں ۱
کلی کلی مسکرا رہی ہے
پون پون گنگنا رہی ہے
کرن کرن یہ بتا رہی ہے
خوشی کا موسم آیا
مہریں ٹوٹ گئیں
۲
نجات کی اب نوید آئی
ایمان والوں کی عید آئی
وفا کے ساتھ سعید لائی
چھٹا ہے غم کا سایہ
مہریں ٹوٹ گئیں
۳
نہ کوئی پہرہ نہ کوئی پتھر
نہ کوئی ظالم نہ کوئی جابر
اِک داستان ہے اِک ذکر گھر گھر
ہم نے ہے جیون پایا
مہریں ٹوٹ گئیں
Please note: The video/audio is provided just for reference purpose only to help people learn the tune. In case of any typo, wrong worshiper/poet/composer/category or any other issue in lyrics,
Report an Issue
Thank You!
Your report has been submitted successfully. We will fix it as soon as possible.