یسوع تیری پرستش مَیں کرتا ہی رہوں گا
لیتا ہُوں نام تیرا اور لیتا ہی رہوں گا
۱
تیرے پیار نے سکھایا اوروں کو پیار کرنا
مر کے تُو نے دکھایا اوروں کے لئے مرنا
جپتا ہُوں نام تیرا اور جپتا ہی رہوں گا
۲
میرے گُناہ کے بدلے غمگین ہو گیا تُو
میری صُلح کی خاطر مصلوب ہو گیا تُو
جھکتا ہُوں تیرے آگے اور جھکتا ہی رہوں گا
۳
زندگی کی روح نے مجھ کو آزاد کر دیا ہے
ویراں چمن کو میرے آباد کر دیا ہے
سجدے کروں مَیں تُجھ کو اور کرتا ہی رہوں گا
۴
تیری سُولی نے میرا ابدی گناہ مٹایا
ٹُوٹا ہُوا تھا رِشتہ پھر باپ سے مِلایا
گاؤں میں گیت تیرے اور گاتا ہی رہوں گا
Please note: The video/audio is provided just for reference purpose only to help people learn the tune. In case of any typo, wrong worshiper/poet/composer/category or any other issue in lyrics,
Report an Issue
Thank You!
Your report has been submitted successfully. We will fix it as soon as possible.