یسوع نام کی گواہی ہم دیں گے
چاہے کچھ بھی ہو کرنا کریں گے
دنیا سے نہ ہرگز ڈریں گے ، اس بات کا چرچا کریں گے
یسوع ہی نجات ہے، وہ ابدی حیات ہے
1
کوڑے کھائے اس نے ہمارے لیے ، لہو بہا اُس کا ہمارے لیے
سولی پہ چڑھا وہ ہمارے لیے ، بنا وہ کفارہ ہمارے لیے
سب اُس کے ہی آگے جھکیں گے ، اقرار یہ دل سے کریں گے
2
موت کے قبضے میں نہ وہ رہا ، دعویٰ جو کیا اُس نے پورا ہوا
یسوع مُردوں میں سے خود جی اٹھا ، ایسا دُنیا میں کبھی نہ ہوا
سب دھن دھن اس کو کہیں گے ، بڑے فخر سے مل کے کہیں گے
3
آئے گا اک روز پھر لوٹ کر ، دیکھے گی دُنیا کی ہر ایک نظر
نادان انسان تو کر لے فکر ، کہیں کھو نہ دینا نیا اِک نگر
کچھ دیکھتے جائیں گے ، کچھ گاتے ہوئے جائیں گے
Please note: The video/audio is provided just for reference purpose only to help people learn the tune. In case of any typo, wrong worshiper/poet/composer/category or any other issue in lyrics,
Report an Issue
Thank You!
Your report has been submitted successfully. We will fix it as soon as possible.