Loading

یسوع میرا چرواہا میں اس کے گن گاتا ہوں

Yesu mera charwaha mein uskay gunn gata hun
کیتھولک کلیسیا، موت، متفرق نغمات، روحانی جنگ، سنڈے اسکول، شکرگزاری| سیالکوٹ کنونشن، روح کی خوشی، ہوشعنا| 8|
+
یسوع میرا چرواہا مَیں اس کے گن گاتا ہوں
چھوٹی اس کی بھیڑ اس کے پیچھے جاتا ہوں
۱
ہریالی چراگاہ مجھے چراتا ہے
اور نرمل سوتوں سے مجھے پلاتا ہے
وہ آگے آگے چلتا ہے رکھشا بھی کرتا جاتا ہے
اس کی مہربانی سے مَیں سیر ہو جاتا ہوں
۲
موت کی گھاٹی سے مجھے لے جاتا ہے
جنگل کے خطروں سے مجھے بچاتا ہے
وہ مرہم پٹی کرتا ہے ڈھارس بھی مجھے دیتا ہے
اس کی پیاری سیوا سے مَیں آنند پاتا ہوں
۳
دشمن کے سامنے وہ میز بچھاتا ہے
کٹورا آنند سے اب اُمڈا جاتا ہے
وہ پاک بھی مجھے کرتا ہے
اور روح کا دان بھی دیتا ہے
اس کی روز یہ شفقت ہے جے پاتا جاتا ہوں
Please note: The video/audio is provided just for reference purpose only to help people learn the tune. In case of any typo, wrong worshiper/poet/composer/category or any other issue in lyrics,
Projector