یسوع خوشیوں کا مالک ہے ایمان ہمارا کہتا ہے اُس گھر میں خوشیاں رہتی ہیں جس گھر میں یسوع رہتا ہے ۱
جب غم کی بارش پڑتی ہے
جب دُکھ کا پانی چڑھتا ہے
جو گھر مضبوط نہیں ہوتا
وہ گھر ہی جلد ڈھتا ہے
۲
جن لوگوں کے وہ ساتھ نہیں
جس گھر پراُس کا ہاتھ نہیں
اُس گھر کا باسی بےچارا
دُکھ دُنیا بھر کے سہتا ہے
۳
وہ اُن کو برکت دیتا ہے
جو اُس کی مرضی کو سمجھیں
جس گھر میں اُس کی مرضی ہو
برکت کا دریا بہتا ہے
Please note: The video/audio is provided just for reference purpose only to help people learn the tune. In case of any typo, wrong worshiper/poet/composer/category or any other issue in lyrics,
Report an Issue
Thank You!
Your report has been submitted successfully. We will fix it as soon as possible.