Loading

یسوع کے ذکرِ غم کو سناؤں کہاں کہاں

Yesu ke zikr-e-gham ko sunaon kahaan kahaan
ایسٹر، کیتھولک کلیسیا| ہوشعنا| 6|
+
یسوع کے ذکرِ غم کو سناؤں کہاں کہاں
پہلو کے زخم اُس کے دکھاؤں کہاں کہاں
۱
کیا کیا ستمگروں نے اُسے دیں اذیتیں
تکلیف و رنج اُس کے بتاؤں کہاں کہاں
۲
منہ پر اُنہوں نے تھوک دیا مارا فرق پر
نغمہ مَیں اُس کے صبر کا گاؤں کہاں کہاں
۳
چھوڑا ستمگروں نے نہ جامے کا ایک تار
جو اُن کی بدعتیں تھیں بتاؤں کہاں کہاں
۴
لٹکا دیا مسیح کو لا کر صلیب پر
کتبہ جو لکھ دیا وہ دکھاؤں کہاں کہاں
۵
کانپ اٹھا عرش چھایا اندھیرا زمین پر
بے انتہا میں ظلم گناؤں کہاں کہاں
۶
تیرے گناہوں کے لیے مارا گیا مسیح
مژدہ خوشی کا اَب یہ سناؤں کہاں کہاں
Please note: The video/audio is provided just for reference purpose only to help people learn the tune. In case of any typo, wrong worshiper/poet/composer/category or any other issue in lyrics,
Projector