Loading

یسوع چالیس دن اور رات ، تُو نے سخت ریاضت کی

Yesu chalis din aur raat tu ne sakht riayazat ki
ایسٹر، کیتھولک کلیسیا| سیالکوٹ کنونشن، ہوشعنا| 28|
+
یسوع چالیس دن اور رات ، تُو نے سخت ریاضت کی
سخت آزمائش اے پاک ذات، تُو نے جنگل میں سہی
۱
دِن کو لُو کے جھونکے تھے ، رات کو اوس اور سرد ہوا
جانور جنگلی پھرتے تھے ، پتھر تیرا تکیہ تھا
۲
کیوں نہ ہم بھی تیرے ساتھ، چھوڑ کے خوشیاں دنیاوی
دعا میں اُٹھائیں ہاتھ ، سختی سہیں روزوں کی
۳
اور جب رُوح یا جسم پر ، حملہ آور ہو شیطان
تُو جو غالب ہے اُس پر ، ہم کو فتح بخشواُس آن
۴
ہو گی تب سلامتی ، خوشی ہم منائیں گے
فرشتے ہماری بھی ، خدمت کرنے آئیں گے
۵
منجی پیارے رکھ سدا، تُو ہمیں اپنے نزدیک
اپنے ساتھ خداوندا ، کر قیامت میں شریک

Please note: The video/audio is provided just for reference purpose only to help people learn the tune. In case of any typo, wrong worshiper/poet/composer/category or any other issue in lyrics,
Projector