Loading

یہ شب غمز دو مسکرانے کی شب ہے

Yeh shab ghamzado muskaraane ki shab hai
کرسمس، کیتھولک کلیسیا| ہوشعنا| 8|
+
یہ شب غمز دو مسکرانے کی شب ہے
مسرت سے دھومیں مچانے کی شب ہے
۱
بنی نوع انساں کی آج بگڑی
یہ مژدہ ہر اِک کو سنانے کی شب ہے
۲
یسوع کی جلالی ولادت کے صدقے
خلاصی گناہوں سے پانے کی شب ہے
۳
ترنم سے جس کے تھا مسحور عالم
اُسی گیت کو گنگنانے کی شب ہے
۴
خدا سے ہوئے منقطع سلسلے کو
نئے طور سے پھر ملانے کی شب ہے
۵
حضورِ مسیح آج بیت الحم میں
عقیدت سے سر کو جھکانے کی شب ہے
Please note: The video/audio is provided just for reference purpose only to help people learn the tune. In case of any typo, wrong worshiper/poet/composer/category or any other issue in lyrics,
Projector