یہ کیسا زلزلہ آیا ، قیامت کی نشانی ہے میرا مسیح جی اٹھا قبر سے ، یہ کیسی شادمانی ہے ۱
کھلیں قبریں اٹھے مردے ، قیامت پر قیامت ہے
کھلی یوں برگزیدوں سے ، یہ راہِ آسمانی ہے
۲
فرشتے جب ہوئے ظاہر ، نگہباں ہو گئے مردہ
ارے مردہ واہ واہ ، یہ کیسی نگہبانی ہے
۳
فتح پائی مسیحا نے ، ہے قبر اور موت پر ایسی
کہ ٹوٹا ڈنک دونوں کا ، عجب یہ کامرانی ہے
Please note: The video/audio is provided just for reference purpose only to help people learn the tune. In case of any typo, wrong worshiper/poet/composer/category or any other issue in lyrics,
Report an Issue
Thank You!
Your report has been submitted successfully. We will fix it as soon as possible.