یادیں جب ستائیں یسوع کو یاد کرنا

Yadein jab sataein Yesu ko yaad krna
غزلیات، موت، ایسٹر، مدرز ڈے، ارنسٹ مل| سیالکوٹ کنونشن، اسمبلیز آف گاڈ، تمجیدِ مسیحا، روح کی خوشی| 79|
+
یادیں جب ستائیں یسوع کو یاد کرنا
خواہشیں جب رلائیں یسوع کو یاد کرنا
1
سولی اٹھانا اپنی یسوع کے پیچھے چلنا
روحِ خدا سے کہنا مجھ کو سنبھال رکھنا
جب پیر لڑکھڑائیں یسوع کو یاد کرنا
2
ہر اک زخم کو اپنے یسوع کے خون سے دھونا
خاموش بیٹھ جانا پرستش خدا کی کرنا
جب سانس گھٹ کے آئیں یسوع کو یاد کرنا
3
ساتھی بھی وہ خدا بھی اور ہے وہ سچا بھائی
وہ ساتھ ہے ہمیشہ جس نے ہے جاں لٹائی
جب اپنے دل دکھائیں یسوع کو یاد کرنا
Make Donation
Please note: The video/audio is provided just for reference purpose only to help people learn the tune. In case of any typo, wrong worshiper/poet/composer/category or any other issue in lyrics,
Projector