یا مسیح، یا مسیح، یا مسیح

Ya Masih, Ya Masih, Ya Masih
ایسٹر، قوالیاں| چاند محمود| سیم ریمنت| 4|
+
یا مسیح، یا مسیح، یا مسیح
مجھ پہ نظرِ کرم ہو تیری
سوچ کر تیری قربانی کو
کانپ جاتی ہے روح پھر میری
۱
کتنا تھا وہ بھیانک سماں
کُھل کے رویا تھا جب آسماں
بنا تھا جب اِنساں حیواں
سوگ میں تھی پھر دھرتی ساری
۲
بے وجہ تجھ کو کوڑے لگے
بے وجہ تجھ کو تھپڑ پڑے
سُرخ چوغہ پہنا کے تُجھے
کی گئی تیری بے حُرمتی
۳
تیری پسلی میں نیزہ لگا
تیرے خُوں کا تھا دریا بہا
تُو نے معافی کے کر کے دُعا
زندگی تھی نئی بخش دی
۴
تیسرے دِن تُو زندہ ہُوا
دُنیا بھر میں پائندہ ہُوا
سب کا جیون دہندہ ہُوا
حمد گاتا ہے سیمیؔ تیری
Please note: The video/audio is provided just for reference purpose only to help people learn the tune. In case of any typo, wrong worshiper/poet/composer/category or any other issue in lyrics,
Projector