وہ جو لٹکا سُوئے دار مجرم کی طرح اُس نے پائی ہے سزا دار کی مجرم کی طرح ۱
زندگی کتنے ہی مُردوں کو عطا کی جس نے
درد کے مارے بیماروں کو شفا دی جس نے
لے گئے بھیڑ کی مانند اُسے کرنے کو ذبح
۲
پیار کے سارے لُٹائے تھے خزانے جس نے
تیس سکوں میں دیا بیش یہوداہؔ بے حس نے
اُس نے کیا خوب دیا یسوعؔ کی وفاؤں کا صِلہ
۳
ساتھ مرنے کا جنہیں دعویٰ تھا وہ بھی ساجدؔ
راہ میں چھوڑ گئے سب وہ رہ گیا واحد
میرے حصے کی سُولی لئے چلا تنِ تنہا
Please note: The video/audio is provided just for reference purpose only to help people learn the tune. In case of any typo, wrong worshiper/poet/composer/category or any other issue in lyrics,
Report an Issue
Thank You!
Your report has been submitted successfully. We will fix it as soon as possible.