Loading

اس نے الفت کی انتہا کی ہے

Usny ulfat ki inteha ki hai
ایسٹر، غزلیات، عشائے ربانی| عارف راجرز بھٹی| 28|
+
اس نے الفت کی انتہا کی ہے
بے وفاؤں سے بھی وفا کی ہے
۱
بِک چکا تھا گناہ کے ہاتھوں مَیں
اس نے قیمت میری ادا کی ہے
۲
درس سیکھا ہے پھر محبت کا
تیری سولی پہ جب نگاہ کی ہے
۳
ایسا مردِ دعا نہیں دیکھا
جس نے سولی پہ بھی دعا کی ہے
۴
تیری خاطر وہ خطا کار ہوا
جس نے ہر گز نہیں خطا کی ہے
Please note: The video/audio is provided just for reference purpose only to help people learn the tune. In case of any typo, wrong worshiper/poet/composer/category or any other issue in lyrics,
Projector