Loading

اُچھلا جائے ہے دِل میرے سینے میں کیوں نہ گائے یہ تیری ثنا

Uchhla jay he dil mere seenay mein kiun na gaiy ye teri sana
سالگرہ، ایسٹر، عشائے ربانی، پنتکست ؍ روح القدس، متفرق نغمات، نیا سال| سموئیل پال| اسمبلیز آف گاڈ، روح کی خوشی، تمجیدِ مسیحا| 31|
+
اُچھلا جائے ہے دل میرے سینے میں
کیوں نہ گائے یہ تیری ثنا
تُو نے دی ہے مجھے نئی زندگی
اپنی بانہوں میں دی ہے پناہ
(۱)
میری ہر خطا کے لئے
میری ہر جفا کے لئے
تو نے کھائی ہے مار چڑھا سولی پہ
میرا بخشا ہے اک اک گناہ
(۲)
کیوں نہ ناچوں میں تیرے لئے
کیوں نہ گاؤں میں تیری ثنا
تو نے بخشی مجھے ایسی خوشی
دے سکتا نہیں جو جہاں
(۳)
کتنے سونے تھے دن وہ میرے
بن تیرے ہیں جو بیت گئے
تو نے بخشی مجھے اک نئی زمیں
اور دیا اک نیا آسماں
(۴)
اب یہی ہے میری آرزو
دیکھ پاؤں تجھے روبرو
تیرے قدموں میں خود کو بکھیر دوں
اور کروں تیری حمد و ثنا
Please note: The video/audio is provided just for reference purpose only to help people learn the tune. In case of any typo, wrong worshiper/poet/composer/category or any other issue in lyrics,
Projector