تُو نے مسیحا میرے لئے اِتنا دُکھ سہا

Tu nay Masiha meray liye itna dukh saha
ایسٹر، شفا، عشائے ربانی| متی تیجی| رومیکا مسیح| 6|
+
تُو نے مسیحا میرے لئے اِتنا دُکھ سہا
تھوڑا سا درد مُجھ کو مِلا تو کیا ہُوا
۱
بیٹا خُدا کا برسوں پہلے اِس دُنیا میں آیا
ابنِ آدم، ابنِ مریم ، ابنِ خُٰدا کہلایا
پاپیوں کو بچھڑے ہوؤں کو رب سے مِلا دیا
۲
سچے سُچے وعدے تیرے شہد سے میٹھے لاگیں
تن من دھن یسوع تیری امانت یہ دِن اور یہ راتیں
تُو نے ہم کو غلام نہ سمجھا بیٹے بنا لیا
۳
موت پہ فتح پاپ سے نفرت تجھ سے سیکھے کوئی
پریم سچائی سب کی بھلائی تجھ سے سیکھے کوئی
سخت دِلوں کو خُون سے دھو کر جینا سکھا دیا
Make Donation
Please note: The video/audio is provided just for reference purpose only to help people learn the tune. In case of any typo, wrong worshiper/poet/composer/category or any other issue in lyrics,
Projector