تو بادشاہ ہے آسمان کی وسعتوں کا تو بادشاہ ہے

Tu badshah hai asman ki wuston ka tu badshah hai
بپتسمہ، ایسٹر، عشائے ربانی، پنتکست ؍ روح القدس، متفرق نغمات| یوسف ناز| 78|
+
تو بادشاہ ہے ، تو بادشاہ ہے
آسماں کی وسعتوں کا تو بادشاہ ہے
زمیں کی معموری کا تو بادشاہ ہے
پاک حضوری تیری تو بادشاہ ہے
یسوع جی تجھے سجدہ کرتے ہیں
۱
میرے درد کا درماں یسوع تو ہے
میری شفا میرا شافی یسوع تو ہے
دے کے کفارہ تو نے مجھ کو بچایا
ابدی حیات کا رستہ دکھایا
۲
اپنے خون سے دیپ جلایا یسوع تو نے
نگری نگری پیار جگایا یسوع تو نے
روشن ہوئے ہیں تجھ ہی سے زمانے
بخشے ہمیں پاک روح کے خزانے
۳
روح کی آگ سے یسوع مجھے پاک کیا
دھو کے من کی میل میرا من صاف کیا
تاریکیوں سے مجھ کو نکالا
یسوع کیا مجھے پیار نرالا
Make Donation
Please note: The video/audio is provided just for reference purpose only to help people learn the tune. In case of any typo, wrong worshiper/poet/composer/category or any other issue in lyrics,
Projector