تیرے مار کھانے سے یسوع میں نے شفا پائی ہے تیرے خون بہانے سے ملی مجھ کو رہائی ہے ۱
تُو رحم کا ساگر ہے ، تُو پریم کا پیکر ہے
تُو نے اپنی جان دے کر میری زندگی بچائی ہے
۲
کوئی چارہ گر تجھ سا نہیں ، کوئی رہبر تجھ سا نہیں
تُو نے قربان ہو کر میری بگڑی بنائی ہے
۳
تُو نے وعدہ پورا کر دیا ہے ، تُو نے پاک روح سے بھر دیا ہے
تُو نے میرے قدموں کو آسمانی راہ دکھائی ہے
۴
میں ہر دم یسوع جی تیری حمد و ثنا گاؤ
میں نے اپنی سا نسوں میں تیری خوشبو بسائی ہے
۵
یہ زندگی یسوع جی اب تیری امانت ہے
تُونے قربان ہو کر میری زندگی بچائی ہے
Please note: The video/audio is provided just for reference purpose only to help people learn the tune. In case of any typo, wrong worshiper/poet/composer/category or any other issue in lyrics,
Report an Issue
Thank You!
Your report has been submitted successfully. We will fix it as soon as possible.