تالیاں بجاؤ اُمتو کہو کہ یسوع زندہ ہے مل کر گاؤ اُمتوں کہو کہ یسوع زندہ ہے ۱
طوفانوں کو حکم سناتا جو کہتا ہے وہ ہو جاتا
طوفانی ہوا سے کہو ، کہو کہ یسوع زندہ ہے
۲
چاند اور سورج کیا ہیں تارے اُس کے نقشِ پا ہیں سارے
سجدے میں جاؤ امتو، کہو کہ یسوع زندہ ہے
۳
بادل کو جو ہے رتھ بنائے پانی پر وہ چلتا آئے
آنکھیں اُٹھاؤ اُمتو کہو کہ یسوع زندہ ہے
۴
جو بھی اُس کے در پر آئے خالی ہاتھ کبھی نہ جائے
ہاتھ اُٹھاؤ اُمتو کہو کہ یسوع زندہ ہے
۵
اندھوں کو وہ آنکھیں دیتا ، کوڑھیوں کو پاک وہ کرتا
ایمان لاؤ امتو کہو کہ یسوع زندہ ہے
۶
نام یسوع پہ ایمان جو لاتا ، معجزات وہ کرتا جاتا
مردے جلاؤ امتو ، کہو کہ یسوع زندہ ہے
Please note: The video/audio is provided just for reference purpose only to help people learn the tune. In case of any typo, wrong worshiper/poet/composer/category or any other issue in lyrics,
Report an Issue
Thank You!
Your report has been submitted successfully. We will fix it as soon as possible.