Loading

صُبح کے وقت کریم خُدا

Subah ke waqt Kareem Khuda
صبح| سیالکوٹ کنونشن| 6|
+
صُبح کے وقت کریم خُدا
میں تیری طرف دیکھو ں گا
سُن میری دُعا کی آواز
قبول کر بندے کی نیا ز
۱
جس جگہ ہے مسیح شفیع
خُدا کے دہنے ہاتھ رفیع
اور ربّ کی ہے جو پاک درگاہ
ہے وہیں میری بھی نگاہ
۲
جو ہیں شریر اور بے شعور
اور تُجھ سے رہتے ہیں دُور
ہیں جتنے جھوٹے اور بدکار
وہ سب ہیں تجھ کو ناگوار
۳
تیرے فضائل کی بہتات
ہے میرے اوپر دِن اور رات
اور میں مشتاق ہوں اَے خُدا
تیری مقُدس ہیکل کا
۴
پَس تیرے گھر میں جاوں گا
اور تیری ثنا گاوں گا
میں شوق سے کروں گا سجود
تیرے حضور اَے پاک معبود
Please note: The video/audio is provided just for reference purpose only to help people learn the tune. In case of any typo, wrong worshiper/poet/composer/category or any other issue in lyrics,
Projector