شکر کرو رب کا وہ جو مالک ہے سب کا

Shukar karo Rabb ka woh jo malik hai sab ka
شکرگزاری، کیتھولک کلیسیا| ہوشعنا| 33|
+
شکر کرو رب کا
وہ جو مالک ہے سب کا
سب اُس کی تعریفیں گاؤ
آؤ اُس کے حضور میں آؤ
۱
نامِ مقدس پاک یہوواہ ہے
اُس کو جو چاہتا ہے شادمان ہوتا ہے
دیدار اُس کا جب روح کو ہوتا ہے
خوشیوں سے بھرتا ہے قوت وہ دیتا ہے
ہیں اُس کے کام نرالے
ہے اُس کا پیار انوکھا
۲
وہ ہی خداوند ہے خدا وہ ہمارا ہے
ہاتھوں سے اپنے اُس نے سب کچھ بنایا ہے
اپنے ارادوں کو وہ یاد رکھتا ہے
اور اپنے وعدوں کو پورا وہ کرتا ہے
اُس نے جو بھی فرمایا
وہ کر کے ہے دکھلایا
Make Donation
Please note: The video/audio is provided just for reference purpose only to help people learn the tune. In case of any typo, wrong worshiper/poet/composer/category or any other issue in lyrics,
Projector