شعلے شعلے شعلے رُوح کی آگ کے شعلے بھیج خداوند زندہ خداوند رُوح کی آگ کے شعلے ۱
کر بھسم تُو غصہ اور بدی سب بدکاری اور مے کشی
بھر اپنی اُلفت ہم میں تُو ہم میں نظر آ تُو ہی تُو
تُو ساتھ ہے جس کے اے یسوع
ڈولے ڈولے ڈولے کبھی نہ پھر وہ ڈولے
۲
لہو کے چشموں کی دھار سے اور اُن کوڑوں کی مار سے
ہم پاتے ہیں اپنی شفا ہے تیری بھی اُس میں رضا
تُو بخشے اُس کو زندگی
کھولے کھولے کھولے دل کا در جو کھو لے
۳
سب لعنتیں ہم سے دور کیں بیماریاں سب کافور کیں
ڈھا ڈالی جو دیوار تھی جو باپ اور ہم میں دراڑ تھی
جوڑا ہے اُس کو خون سے
دھو لے دھو لے دھولے لہو سے دامن دھو لے
Please note: The video/audio is provided just for reference purpose only to help people learn the tune. In case of any typo, wrong worshiper/poet/composer/category or any other issue in lyrics,
Report an Issue
Thank You!
Your report has been submitted successfully. We will fix it as soon as possible.