شفا دستِ کرم سے اُس کے پائے جس کا جی چاہے میرے کہنے سےکیا ہے آزمائے جس کا جی چاہے ۱
مریضانِ گناہ کو دو خبر فیضِ مسیحا کی
بلا قیمت دوا ملتی ہے آئے جس کا جی چاہے
۲
گنہگاروں کو مژدہ دو مسیحا جی اٹھا تب سے
درِ جنت کھلا رہتا ہے آئے جس کا جی چاہے
۳
ندا دی ابرِ رحمت نے کھڑے ہو کر یہ ہیکل میں
کہ آبِ زندگی دیتا ہوں آئے جس کا جی چاہے
Please note: The video/audio is provided just for reference purpose only to help people learn the tune. In case of any typo, wrong worshiper/poet/composer/category or any other issue in lyrics,
Report an Issue
Thank You!
Your report has been submitted successfully. We will fix it as soon as possible.