شکلِ انساں میں خُدا تھا
مُجھے معلوم نہ تھا
مُشکِ نافہ میں چھپا تھا
مُجھے معلوم نہ تھا
۱
ذاتِ انسان و یہواہ تھی
باہم اُس میں
وہ عجب مردِ خُدا تھا
مُجھے معلوم نہ تھا
۲
غیر معبودوں کی تقلید
مَیں کرتا تھا مُدام
جامِ وحدت میں مزہ تھا
مُجھے معلوم نہ تھا
۳
ہم گنہگاروں کی خاطر
ہُوا وہ خُود قرباں
وہ کیا فضلِ خُدا تھا
مُجھے معلوم نہ تھا
۴
سر پہ یسوع کے بصد
جَور و سِتم ظالم نے
تاج کانٹوں کا رکھا تھا
مُجھے معلوم نہ تھا
۵
ساتھ بدکاروں کے مصلوب
ہُوا ابنِ خُدا
پِت و سرکہ بھی مِلا تھا
مُجھے معلوم نہ تھا
۶
نویں گھنٹے کے قریب اُس نے
غمِ عصیاں سے
ایلی ایلی تو کہا تھا
مُجھے معلوم نہ تھا
۷
پردہ ہیکل کا ہُوا چاک
غمِ یسوع سے
رنگِ خورشید اُڑا تھا
مُجھے معلوم نہ تھا
Please note: The video/audio is provided just for reference purpose only to help people learn the tune. In case of any typo, wrong worshiper/poet/composer/category or any other issue in lyrics,
Report an Issue
Thank You!
Your report has been submitted successfully. We will fix it as soon as possible.