شبوں کی تیرگی میں روشنی مسیحا ہے

Shabon ki teergi mein roshni Masiha hai
ایسٹر، غزلیات| چاند محمود| عزیز عاصر| 10|
+
شبوں کی تیرگی میں روشنی مسیحا ہے
میرے لئے تو میری زندگی مسیحا ہے
۱
چمن میں لوٹ کے آئی ہے اُس کے ساتھ بہار
دیارِ گُل کے لئے تازگی مسیحا ہے
۲
کھلے ہیں پھول سُروں کے اُداس ہونٹوں پر
سُنو اے نغمہ گرو نغمگی مسیحا ہے
۳
کرن کی طرح جو اُتری ہے جاں کے گنبد میں
وہ نورِ جاں فزا چاندنی مسیحا ہے
۴
دبے ہوؤں کو یہ عاسر سُناؤ خوشخبری
کہ اُن کے درد کی چارہ گری مسیحا ہے
Make Donation
Please note: The video/audio is provided just for reference purpose only to help people learn the tune. In case of any typo, wrong worshiper/poet/composer/category or any other issue in lyrics,
Projector