Loading

سوال سے اٹھتے ہیں مریم سے پوچھنے کے لئے

Sawal sy uth'ty hain mariyam sy puchny ky liye
کرسمس، ایسٹر، ارنسٹ مل، مقدسہ مریم، عورتوں کے گیت| ارنسٹ مل| ولسن منسوب| 28|
+
سوال سے اُٹھتے ہیں دل میں
مریم سے پوچھنے کے لئے
شافی کو کیسے پالا تھا
تُو نے کیسے اُسے سنبھالا تھا
۱
کیا تُو نے کبھی یہ سوچا تھا
جس سے تُو دعائیں کرتی ہے
کیا تیرے دل میں آیا تھا
کہ جس کا کلام تُو پڑھتی ہے
وہ تیرے گھر میں رہتا ہے
وہ تیری گود میں سوتا ہے
۲
اک اَور تُو بات بتا مریم
کیا لڑ کے کبھی وہ آیا تھا
کیا بھوک اور پیاس کی شدت سے
وہ رویا تھا چلایا تھا
ایسا کیا کوئی سوال بھی تھا
حل جس کا اُسے نہ آیا تھا
۳
جب کرسی میز بناتا تھا
یوسف کا ہاتھ بٹاتا تھا
جب پیار سے ماں ماں کہتا تھا
کیا تُو نے اُس سے پوچھا تھا
تاروں کو کیسے بنایا تھا
پھولوں کو کیسے سجایا تھا
۴
جب کیلوں سے وہ کھیلتا تھا
یا کوئی صلیب بناتا تھا
یہوداہ اسکر یوتی کا
کیا ذکر زباں پر لاتا تھا
کیلوں کی ٹھک ٹھک سے مریم
کیا تیرا دل ڈر جاتا تھا
۵
منسوب یہ مریم کا کہنا
یسوع کو بھول نہ جانا تُو
دنیا کی رونق دھوکا ہے
یسوع کو کھو نہ دینا تم
مریم کے گھر جو پیدا ہوا
تیرے دل میں رہنا چاہتا ہے
Please note: The video/audio is provided just for reference purpose only to help people learn the tune. In case of any typo, wrong worshiper/poet/composer/category or any other issue in lyrics,
Projector