Loading

سوال سے اُٹھتے ہیں دل میں

Sawaal se uthte hain dil mein
کرسمس، ایسٹر، ارنسٹ مل، شفا، عشائے ربانی، روحانی جنگ| ارنسٹ مل| 12|
+
سوال سے اُٹھتے ہیں دل میں
یسوع سے پوچھنے کے لئے
دھرتی پہ کیسے آیا تھا
چرنی میں کیسے سمایا تھا
۱
کنواری پر جب روح آیا
روح کی قدرت تو جایا
جب باپ کا دامن چھوڑا تھا
خاکی پیرہن اوڑھا تھا
کیا حالت تیرے دل کی تھی
جب برہ بن کر آیا تھا
۲
گوبر اور گندگی کی بدبُو
جب نتھنوں سے ٹکرائی تھی
اے زندہ خدا کے اکلوتے
پھر کیسے پریت نبھائی تھی
ہیرودیس جب بچے مارتا تھا
کیا تجھے بھی ڈر سا آیا تھا
۳
مریم اور یوسف آپس میں
جب کبھی اُلجھ سے جاتے تھے
اپنے پرائے ماں جائے
جب تجھے سمجھ نہ پاتے تھے
کیا بیتتی تھی دل پر تیرے
جب بعلز بول کہلایا تھا
۴
برتلمائی جب چیخا تھا
جب لعزر باہر آیا تھا
عورت نے اپنے بوسوں سے
جب پیروں کو سہلایا تھا
جب تیرے قتل کی بات چلی
کیا باپ کو سب یہ بتایا تھا
۵
وہ بھاری صلیب اور لمبا سفر
وہ میرے گناہوں کا تھا زہر
ہتھوڑوں سے جب کیل گڑے
جب تیرے بدن پر کوڑے پڑے
جب باپ نے بھی منہ پھیر لیا
کیا تجھ کو شک نہ آیا تھا
۶
شیطان کی فوجوں سے لڑ کر
کنجیاں چھینی منہ توڑا تھا
جب موت کے ڈنک کو نیست کیا
اور ہم کو رب سے جوڑا تھا
جب کفن کو تہہ کر کے رکھا
کیا باپ تیرا مسکایا تھا
۷
ہے تیری مہم ہم سب کی مہم
ہے تیرا ذہن ہم سب کا ذہن
خوں تو نے بہایا مکتی کو
اور شفا کے لئے توڑا بدن
دنیا میں تیرا چرچا کرے
یہی ملؔ کو بھی سمجھایا تھا
Please note: The video/audio is provided just for reference purpose only to help people learn the tune. In case of any typo, wrong worshiper/poet/composer/category or any other issue in lyrics,
Projector