سرپاک پہ کانٹوں کا تاج دھرے مہاراج صلیب اٹھا کر چلے ۱
گتسمنی میں جا کے تھی مانگی دعا
اے خدا اس پیالے کو مجھ سے ہٹا
پر خدا کی نہ تھی ایسی ہر گز رضا
یسوع موت کا جام اُٹھا کر چلے
۲
جو ازل سے لکھا تھا صحیفوں میں
جو برائیاں پڑی تھیں ضعیفوں میں
ہم ڈدبے ہوئے تھے پاپوں میں
یسوع ہم کو پار لگا کر چلے
۳
ویری آ پہنچنے لیا پکڑ اسے
کیا پیش کچہری میں جا کے اُسے
ملا حکم صلیب چڑھا دو اسے
یسوع بوجھ گناہ کا اٹھا کر چلے
۳
یسوع سولی اٹھا کلوری کو چلے
تین بار وہ رستے میں غم سے گرے
اپنے وعدے سے آپ نہ ہر گز پھرے
میرے پاپوں کا بوجھ اٹھا کر چلے
Please note: The video/audio is provided just for reference purpose only to help people learn the tune. In case of any typo, wrong worshiper/poet/composer/category or any other issue in lyrics,
Report an Issue
Thank You!
Your report has been submitted successfully. We will fix it as soon as possible.