روح کی بارش برسا چاہتی ہے خداوند کی شفا آتی ہے

Ruh ki barish barsa chahti hai Khudawand ki shifa aati hai
بپتسمہ، ایسٹر، ارنسٹ مل، شفا، عشائے ربانی، پنتکست ؍ روح القدس| اسمبلیز آف گاڈ، روح کی خوشی، سیالکوٹ کنونشن، تمجیدِ مسیحا| 62|
+
روح کی بارش برسا چاہتی ہے
خداوند کی شفا آتی ہے
پریم کی برکھا برسا چاہتی ہے
خداوند کی شفا آتی ہے
۱
شفا کا منبع یسوع مسیحا
چھونے کا اُس کو وقت ہے یہ
اپنے ایمان سے اُس کے لہو سے
پاپوں سے دھلنے کا وقت ہے یہ
۲
تیرے گناہ چاہے ہوں قرمزی
برف کی مانند دھو دے گا وہ
پانی اور روح سے دے گا جنم
جھرنوں سی زندگی دیوے گا وہ
۳
اُس پہ نظر کر لے لے شفا
اپنے مسیحا سے لے لے شفا
اُس کی صلیب سے لے لے شفا
اُس کے لہو سے لے لے شفا
۴
کوڑے بھی کھائے تیرے لئے
تیری لئے ہی وہ سولی چڑھا
کچلا گیا وہ تیرے لئے
تیری شفا کو یہ سب سہا
Please note: The video/audio is provided just for reference purpose only to help people learn the tune. In case of any typo, wrong worshiper/poet/composer/category or any other issue in lyrics,
Projector