Loading

رب خداوند کے فرمانے سے یردن سوکھ جاتا ہے

Rab Khudawand ke farmane se yardan sookh jata hai
متفرق نغمات، روحانی جنگ، آزادی| جوناتھن انتھنی| اسمبلیز آف گاڈ، تمجیدِ مسیحا| 29|
+
رب خداوند کے فرمانے سے یردن سوکھ جاتا ہے
ظلمت کی قیدوں سے انساں چھوٹ جاتا ہے
(۱)
پرستش جو کرتے ہیں پاک یہوواہ کی
کرتے عبادت جو پاک یہوواہ کی
ان کی رکاوٹ کا پتھر ٹوٹ جاتا ہے
(۲)
رب کی فتح کا گائیں اب سارے مل کر ترانہ
سلطنت اس کی ابدی اب مانے سارا زمانہ
غیر معبودوں کا مان ٹوٹ جاتا ہے
(۳)
تو ہی یہوواہ یری ہے تو ہی مہیا کرے گا
ہر کام جو ناممکن اس کو تو ممکن کرے گا
معاف کرتا ہے اس کو جو لوٹ آتا ہے
(۴)
رب ہی نے فرمایا ہے رب ہی آزاد کرے گا
بحرِ قلزم سے خود ہی وہ پار کرے گا
دشمن کے رتھوں کا لشکر ڈوب جاتا ہے
Please note: The video/audio is provided just for reference purpose only to help people learn the tune. In case of any typo, wrong worshiper/poet/composer/category or any other issue in lyrics,
Projector