پیارے مسیحا تُو شافی ہے میرا مُنجّی ہے دُنیا کا تُو میرا ہے خُدا تُو میرا ہے سَدا ۱
تُجھ ہی سے پیاسوں کو پانی ملا
تُو نے ہی بھُوکوں کو کھانا دیا
تُو نے ہی لنگڑوں کو چلنے دیا
تُو نے ہی آندھی کو تھام لیا
۲
تُو نے ہی بہرے کو سُننے دیا
تُو نے ہی کوڑھی کو پاک کیا
تُجھ ہی سے اندھے کو آنکھیں ملیں
تُو نے ہی مُردے کو زندہ کیا
۳
تُو نے ہی سُولی پہ ظُلم سہا
تیرا ہی امرت خُون بہا
تُو نے ہی میرا ہے فدیہ دیا
تُو نے ہی مُجھ پہ رحم کیا
۴
تُجھ ہی سے مُجھ کو نجات ہے ملی
ابدی حیات کی راہ ہے کُھلی
زندگی ہے میری بدلی ہوئی
تیری ہوئی یہ تو تیری ہوئی
Please note: The video/audio is provided just for reference purpose only to help people learn the tune. In case of any typo, wrong worshiper/poet/composer/category or any other issue in lyrics,
Report an Issue
Thank You!
Your report has been submitted successfully. We will fix it as soon as possible.