پیارا مسیح پیارا مسیح
لاکھوں میں پیارا میرا مسیح
میرا اکیلا سہارا وہی
۱
دنیا میں کوئی اور نام نہیں
اُسی نے مجھ کو دی ابدی خوشی
مجھ کو بچایا گناہ سے چھڑایا
اور کِیا ہے اُس نے اب مجھ کو بری
۲
بیٹا خدا کا ہے میرا مسیح
میرے فدیے کا برہ ہے وہی
دنیا میں آیا اور لہو بہایا
اور جان اپنی پیاری صلیب پر دے دی
۳
سولی پر چڑھ کر کفارہ دیا
واسطے ہمارے وہ مارا گیا
زخمی ہُوا اور ستایا گیا
اور پھر زندہ ہُوا وہ ہمارا مسیح
Please note: The video/audio is provided just for reference purpose only to help people learn the tune. In case of any typo, wrong worshiper/poet/composer/category or any other issue in lyrics,
Report an Issue
Thank You!
Your report has been submitted successfully. We will fix it as soon as possible.