پیچھے مسیح کے چلتے رہیں آگےہی آگے بڑھتے رہیں یسوع کے ہوتے ڈر کیوں رہے بڑھتے چلیں بڑھتے چلیں بڑھتے چلیں گے گاتے ہوئے ۱
دُشمن زمانہ ہوتا رہے
رنج و الم کی پروا ہ کسے
وہ ہے ہمارا ہم ہیں اُس کے
۲
سارا زمانہ گائے یہی
جے راجا یسوع جے برّے کی
یہی ہمارا نعرہ رہے
۳
تاریکیوں سے بچتے رہیں
جے راجا یسوع کہتے رہیں
جھن جھن جھانجھ بجاتے ہوئے
۴
لہو بہایا فدیہ دیا
کیوں نہ میں گاؤں ہیلیلویاہ
ہیلیلویاہ سب مل کر کہیں
Please note: The video/audio is provided just for reference purpose only to help people learn the tune. In case of any typo, wrong worshiper/poet/composer/category or any other issue in lyrics,
Report an Issue
Thank You!
Your report has been submitted successfully. We will fix it as soon as possible.