پاک ماں مریم بزرگی دو جہاں میں آپ کی اس جہاں میں دھوم ہے اور آسمان میں آپ کی ۱
منتخب ہو کر تمہیں درجہ ملا مادرِ خدا
کوئی نہ تھا بالمقابل اَور شاں میں آپ کی
۲
کر دیا تھا پاک پہلے روح القدس نے تمہیں
روح ہوئی بے داغ داخل شکم ماں میں آپ کی
۳
کُل جہاں کی عورتوں میں سے مبارک آپ ہیں
صفت آ سکتی نہیں مطلق بیاں میں آپ کی
۴
تم اُمید و زندگی ہو ہم اسیروں کی پناہ
ہے سفارش کی ضرورت آسماں میں آپ کی
۵
تاکہ ہم یسوع مسیح کے وعدوں کے لائق بنیں
وہ دُعا پُر اثر جو یسوع کی شاں میں آپ کی
Please note: The video/audio is provided just for reference purpose only to help people learn the tune. In case of any typo, wrong worshiper/poet/composer/category or any other issue in lyrics,
Report an Issue
Thank You!
Your report has been submitted successfully. We will fix it as soon as possible.